وزیراعظم نریندر مودی نے آج گزشتہ گیارہ سال کے دوران خواتین کی قیادت والی ترقی پر حکومت کی توجہ پر زور دیتے ہوئے، ایک ترقی یافتہ بھارت کی جانب خواتین کے کایا پلٹ کردینے والے کردار کو اجاگر کیا۔ اب جبکہ NDA حکومت، مرکز میں اپنے گیارہ سال پورے کررہی ہے، جناب مودی نے اس بات کی توثیق کی کہ سبھی شعبے، خواہ وہ سائنس کا شعبہ ہو یا تعلیم، کھیل کود، اسٹارٹ اپس، مسلح فورسز یا خواتین کے شعبے ہوں، یہ سبھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اوراس سے بہت سے لوگوں کو ترغیب فراہم ہورہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیا کہ NDA حکومت نے سلسلے وار ٹھوس پہل قدمیوں کے ذریعہ خواتین کی قیادت والی ترقی کی از سرنو وضاحت کی ہے۔
ان میں سے سووچھ بھارت ابھیان کے ذریعہ خواتین کے وقار اور احترام کو یقینی بنانا، جَن دَھن کھاتوں کے ذریعہ سبھی کی مالی شمولیت اور بنیادی سطح پر خواتین کو با اختیار بنانا شامل ہے۔
وزیراعظم نے اُجولا یوجنا کو ایک سنگ میل قرار دیا، جس کے سبب بہت سے گھروں میں باورچی خانے، دھوئیں سے پاک ہوگئے ہیں۔ جناب مودی نے اس بات کو بھی نمایاں کیا کہ مُدرا قرضوں کی بدولت، کس طرح لاکھوں خواتین نے خود کا روزگار شروع کرکے، آزادانہ طور پر اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی نمایاں کیا کہ پی ایم آواس یوجناکے تحت مکانات، خواتین کے نام کرنے کے التزام کے سبب، کس طرح خواتین کے اندر تحفظ اور با اختیار بننے کا احساس پیدا ہوا۔
وزیراعظم نے ”بیٹی بچاؤ۔ بیٹی پڑھاؤ“ مہم کا بھی ذکر کیا۔ اس مہم کو انہوں نے بچیوں کے تحفظ سے متعلق ایک قومی مہم قراردیا۔ ××