ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 7, 2025 9:46 AM | PM India 2047

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی، بھارت کے فائدے کے لیے بہے گا، اِس کا تحفظ بھارت کے فائدے کے لیے کیا جائے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی، بھارت کے فائدے کے لیے بہے گا، اِس کا تحفظ بھارت کے فائدے کے لیے کیا جائے گا اور اسے بھارت کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

کل نئی دلّی میں، ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے، ماضی کے منظرنامے کا ذکر کیا، جس میں بھارت کے پانی کا وہ حصہ، جس پر اُس کا پورا حق ہے، اُس کی سرحدوں سے آگے تک بہہ رہا تھا۔

اُن کی حکومت نے، دریاؤں کو جوڑنے کا جو اہم کام شروع کیا ہے، اُس کے بارے میں وزیر اعظم نے اشارہ دیا کہ دریاؤں کا یہ پانی، کئی دہائیوں سے، محض ریاستوں کے درمیان تنازعات کو ٹالنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے Ken-Betwa رابطہ پروجیکٹ اور پَروَرتی-کالی سِندھ-چمبل رابطہ پروجیکٹ جیسے بنیادی پروجیکٹوں کا ذکر کیا اور زور دے کر کہا کہ اِن اقدامات سے، پانی کی فراہمی کی یقین دہانی ہوگی اور لاکھوں کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی سمجھوتے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس معاہدے سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور بھارتی کاروبار نیز MSMEs کے لیے موقعے پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ماریشس کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں