وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور بھارت کی خواتین کی طاقت کی ایک علامت بن گیا ہے۔ بھوپال میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت کسی بھی طرح کی درپردہ جنگ کو برداشت نہیں کرے گا اور اُس نے دہشت گردی کی اِس طرح کی حرکتوں کا منہ توڑ جواب دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔وزیر اعظم آج بھوپال کے Jamboori میدان میں لوک ماتا دیوی Ahilyabai کے 300ویں یومِ پیدائش کے موقع پر خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق مہاسمّیلن سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ آپریشن سندور بھارت کی دلیری کی علامت بھی بن گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں نے خواتین کی طاقت کو للکارا تھا۔
سرکار کی عوامی بہبود کی اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لوک ماتا دیوی Ahilyabai Holkar کے نظریات سے تحریک حاصل کرکے شروع کی گئی عوامی بہبود کی اسکیموں کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ سرکار اپنی حکمرانی کے عمل میں Nagarik Devo Bhava کے منتر پر چل رہی ہے اور اُس نے خواتین کی زیر قیادت ترقی کو ملک کی پیشرفت کی بنیاد بنایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار کی ہربڑی پہل میں خواتین کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
وزیر اعظم نے اِس پروگرام کے دوران بنیادی ڈھانچے کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔ اِن میں اِندور میٹرو کا پہلا مرحلہ اور دو علاقائی ہوائی اڈّے شامل ہیں۔ ان میں سے ایک Satna میں اوردوسرا Datia میں ہے۔
وزیر اعظم نے ایک ہزار271 اٹل گرام سیوا سدنوں کی تعمیر کیلئے پہلی قسط بھی جاری کی، جس سے گائوں کی پنچایتوں کیلئے مستقل دفتر کے واسطے بنیادی ڈھانچہ فراہم ہوسکے گا اور اٹل گرام سُشاسن بھون پہل کے ذریعے مقامی حکمرانی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔دیوی Ahilyabai Holkar کی وراثت کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور 300 روپئے کا سکہ جاری کیا گیا۔
Site Admin | May 31, 2025 9:53 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور بھارت کی خواتین کی طاقت کی ایک علامت بن گیا ہے۔ وزیر اعظم نے Ahilyabai Holkar کے 300ویں یومِ پیدائش کے موقع پر بھوپال میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق مہا سمّیلن سے خطاب کیا
