وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سِندور اپنے اصل منظرنامے سے کہیں زیادہ توسیع پائے گا، جو ملک کی ترقی کے تئیں زندگی بھر کے عزم کی علامت ہے۔ کل گجرات کے شہر گاندھی نگر میں، گجرات کی 20 سال کی شہری ترقی کا جشن منانے سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن سِندور محض کوئی فوجی قدم نہیں ہے بلکہ ہر ایک بھارتی شہری کی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم نے شہریوں سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے روزمرہ کے صرفے کا جائزہ لیں، غیر ملکی مصنوعات کی نشاندہی کریں اور اُن کی جگہ مقامی طور پر تیار کیے گئے متبادلوں کا استعمال کریں۔
وزیر اعظم نے اقتصادی خود انحصاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک ضلع ایک پروڈکٹ حکمتِ عملی کی وکالت کی، تاکہ مقامی سطح پر مصنوعات سازی کو فروغ دیا جا سکے اور دیسی صنعتوں کی مدد کی جا سکے۔
وزیر اعظم نے قوم کے فخر کو اُجاگر کرتے ہوئے شہریوں سے زور دے کر کہا کہ وہ میک اِن انڈیا مصنوعات کا استعمال کرنے پر فخر کریں اور ملک کی ترقی کا جشن منائیں۔
بھارت کے چوتھی سب سے بڑی معیشت بننے پر جناب مودی نے کہا کہ ملک سابقہ طور پر ایک نو آبادیاتی طاقت تھا، لیکن اُس نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ملک، دنیا کی تیسری معیشت بننے کی طرف گامزن ہے، جس کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے 2036 میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کرنے کے بھارت کے جذبے کو دوہرایا۔ انہوں نے عالمی قیادت کا رول نبھانے کے لیے ملک کی تیاری کو بھی اُجاگر کیا۔
وزیر اعظم مودی نے گجرات کا دو روزہ دورہ مکمل کیا، جس کے دوران انہوں نے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا، جن پر 82 ہزار کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔
انہوں نے کل گاندھی نگر میں مہاتما مندر میں 5 ہزار 536 کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔×