وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بہار کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی سرکار نے ملک میں کھیلوں کے ایک کلچر کو فروغ دیا ہے اور کھیلو انڈیا جیسا وسیع پروگرام، اِس بات کی مثال ہے کہ کھیلوں سے متعلق ہنرمندیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں ایک ہزار سے زیادہ کھیلو انڈیا مراکز کھولے گئے ہیں۔ یہ مراکز، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا ایک جامع پلیٹ فارم ہے، جس میں روایتی Gatka، Kalaypattu، Kho Kho جیسے کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی صلاحیت میں اضافہ، ملک کے سافٹ پاور کو اجاگر کرتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ کھیل کود، صرف کھیل کود نہیں، بلکہ یہ خود روزگار، تعلیم، صحت اور دیگر مواقع کے لحاظ سے بھی بے حد اہم ہیں۔ وزیر اعظم نے بہار کے IPL کے ابھرتے ہوئے کرکٹ کھلاڑی Vaibhav سوریہ ونشی کی تعریف کی اور کہا کہ اُن کی کہانی دیگر نوجوانوں کو حوصلہ فراہم کرنے والی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کھیلو انڈیا گیمز ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کو تقویت فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے مختلف علاقوں کے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ لِٹّی چوکھا جیسے بہار کے پکوان کا لطف اٹھائیں۔ انہوں نے راج گیر میں بین الاقوامی اسپورٹس کمپلیکس اور ریاست میں پہلی اسپورٹس یونیورسٹی جیسے اقدامات کیلئے بہار سرکار کی ستائش کی۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے بھی پٹنہ کے پاٹلی پُتر اسپورٹس کمپلیکس میں افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
بہار کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025کا آج شام پٹنہ کے پاٹلی پتر اسپورٹ کمپلیکس میں آغاز ہوا۔ اس رنگارنگ ثقافتی پروگرام میں ہزاروں فنکار، طلبا اور شائقین نے شرکت کی۔مشہور فلم اداکار پنکج ترپاٹھی اور لوک گلوکارہ میتھلی ٹھاکر نے اپنی پیشکش کے ذریعے بہار کی تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کی۔ شاندار آتش بازی نے ناظرین کو مسحور کیا۔ نوجوان کھلاڑی ایک آراستہ بگھی پر کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کی مشعل کو اسٹیج تک لے کر آئے۔
Site Admin | May 4, 2025 10:06 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے کلچر کا فروغ، ملک کی سافٹ پاور کو اجاگر کرے گا
