وزیر اعظم نریندر مودی نے کل نئی دلّی میں وزراء کی مرکزی کونسل کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سِندور کے تحت پاکستان کے خلاف ملک کے ذریعے کی گئی جوابی کارروائیوں کے بعد اس طرح کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔
میٹنگ میں جناب امت شاہ، جناب راجناتھ سنگھ، جناب نتن گڈکری، جناب جے پی نڈّا، جناب چراغ پاسوان اور جناب سی آر پاٹل سمیت مرکزی وزراء موجود تھے۔×