ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 29, 2025 9:48 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں وزیر دفاع اور اعلیٰ افسران کے ساتھ، اعلیٰ سطح کی ایک سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں اپنی رہائش گاہ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اِس میٹنگ میں فوج کے سربراہ انل چوہان اور تینوں سروسز کے سربراہان بھی موجود تھے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں یہ میٹنگ منعقد کی گئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج YUGM کانکلیو سے خطاب کیا۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا کانکلیو ہے جس میں حکومت کے بڑے لیڈر، تعلیمی شعبے اور صنعت سے وابستہ افراد اور اختراعات کاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہ کانکلیو نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ نوجوانوں کو ایسی مہارتوں سے لیس کرکے بااختیار بنائے جن سے وہ خود کفیل بن سکیں اور بھارت ایک عالمگیر اختراعی مرکز کا درجہ حاصل کرسکے۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت 21ویں صدی کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے ملک کے تعلیمی نظام کی جدید کاری کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی ملک میں کایاپلٹ کردینے والی صورتحال کی راہ ہموار کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز ون نیشن، ون سبسکرپشن اسکیم کے ذریعے اِس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ ملک میں عالمی درجے کی معلومات تک ہر طالب علم کی رسائی ہو۔ انھوں نے کہا کہ آج اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو عالمی درجے کے تحقیقی جریدوں تک آسان رسائی حاصل ہے۔
جناب مودی نے بھارت میں تحقیقی نظام کو مضبوطی عطا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ قومی اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں