ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی نے پرگتی کے 46ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پرگتی کے 46ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی۔ پرگتی، نہایت سرگرم حکمرانی اور پروجیکٹوں کے بروقت نفاذ کے لیے اطلاعات، مواصلات اور ٹیکنالوجیICT  پر مبنی کثیر ماڈل پلیٹ فارم ہے اور جس میں مرکز اور ریاستی دونوں حکومتیں شامل ہیں۔ میٹنگ کے دوران آٹھ اہم پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سڑک کے تین پروجیکٹ، ریلوے اور بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے دو-دو پروجیکٹ شامل ہیں۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ان پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت تقریباً 90 ہزار کروڑ روپے ہے۔

جناب مودی نے ہدایت دی کہ تمام وزارتیں اور محکمے اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستفیدین کی شناخت بایومیٹرکس پر مبنی آدھار کی توثیق یا تصدیق کے ذریعے سختی سے کی جائے۔

انہوں نے پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا میں اضافی پروگراموں کو ضم کرنے کے امکانات کو تلاش کرنے کی بھی ہدایت دی، خاص طور پر جن کا مقصد بچوں کی نگہداشت کو فروغ دینا، صحت اور حفظان صحت کے طور طریقوں کو بہتر بنانا، صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا اور دیگر متعلقہ پہلوؤں پر توجہ دینا ہے جو ماں اور نوزائیدہ بچے کی مجموعی تندرستی اور صحتمندی میں حصہ ڈالتے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں