ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 3:49 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکز میں این ڈی اے سرکار کے گیارہ سال مکمل ہونے کے تناظر میں شمولیت والی ترقی کے ذریعے لوگوں کو بااختیار بنانے اور غربت دور کرنے میں سرکار کی بڑی کوششوں کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج سب کی شمولیت والی ترقی کے ذریعے حکومت کی غریبی کے خاتمے اور شہریوں کو بااختیار بنانے کی یکسر تبدیلی والی کوششوں پر زور دیا ہے۔ نریندر مودی کی قیادت والی NDA حکومت نے غریب کلیان کے 11 برس مکمل کرلیے ہیں جس کا مقصد اچھی حکمرانی اور غریبوں کی فلاح و بہبود ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیراعظم نے، PM آواس یوجنا، PM اُجولا یوجنا، جن دھن یوجنا اور آیوشمان بھارت جیسے اہم اقدامات کو اُجاگر کیا، جن سے مکانات،  کھانا پکانے کے صاف ستھرے ایندھن، بینکنگ خدمات اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی فائدے کی براہِ راست منتقلی کے تحت ڈیجیٹل سطح پر سب کی شمولیت اور دیہی بنیادی ڈھانچے میں شفافیت اور ہر کسی تک خدمات کی موثر فراہمی کو یقینی بنایا جاسکا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ اِن اقدامات سے 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غریبی سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملی ہے، جس سے ایک خودکفیل اور سب کی شمولیت والا بھارت تعمیر کرنے کے حکومت کے عہد کا اعادہ ہوتاہے جہاں ہر شہری ایک پُروقار زندگی گزار سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں