وزیر اعظم نریندر مودی نے قبل از وقت وارننگ نظام اور تال میل کو مستحکم کرنے اور اختراعی مالیے سمیت آفات سے نمٹنے کے مؤثر انتظامات کو مستحکم کرنے کیلئے کلیدی عالمی ترجیحات کو اجاگر کیا ہے۔ کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ڈِزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس CDRI-2025 سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا، جو مشکل وقت میں بھی مضبوطی کے ساتھ قائم رہ سکے۔ انہوں نے ترقی میں لچیلے پن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے قدرتی آفات اور آب و ہوا میں تبدیلی سے ساحلی علاقوں اور جزیروں کے زیادہ متاثر ہونے کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے بحرالکاہل، بحرِ ہند اور کیریبین خطوں سے نمائندوں کی موجودگی کیلئے، اُن کی ستائش کی اور اِس اتحاد میں افریقی یونین کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ آفات سے نمٹنے کے انتظامات کیلئے اختراعی مالیے کی ضرورت ہے اور انہوں نے قابل عمل کارروائی کے پروگرام تیار کرنے کیلئے زور دیا تاکہ ترقی پذیر ملکوں کو ضروری فنڈ تک رسائی حاصل ہوسکے۔