وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر سُکھ دیو سنگھ Dhindsa کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ جناب ڈِھنڈسا کی موت ملک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سُکھ دیو سنگھ ڈِھنڈسا عوامی خدمت کے تئیں پختہ عزم اور بڑی دانشورانہ صلاحیت کے ساتھ ایک عظیم مدبّر تھے۔
جناب ڈِھنڈسا کا موہالی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ضعیف العمری سے وابستہ صحت کی وجوہات سے کل شام انتقال ہو گیا تھا۔ وہ نواسی سال کے تھے۔×