ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 9, 2025 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک نے11 برسوں میں تمام متنوع شعبوں میں تیز تر تبدیلی دیکھی ہے

وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ 140 کروڑ بھارتیوں کی اجتماعی شراکت داری سے ملک کے متنوع شعبوں میں گزشتہ 11 برسوں میں تیز رفتار کایا پلٹ ہوئی ہیں۔
اب جبکہ NDA سرکار نے مرکز میں اپنے 11 سال مکمل کرلئے ہیں، وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس، سب کا پریاس، کے رہنما اصول کے تحت مرکز تیز رفتار، معیاری اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ اہم ترین اصلاحات نافذ کر رہا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اقتصادی ترقی سے سماجی بہبود تک عوام پر مرکوز جامع اور مجموعی ترقی پر توجہ دی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک نہ صرف ایک تیز رفتار ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے بلکہ آب و ہوا سے متعلق کارروائی اور ڈیجیٹل اختراعات جیسے معاملات پر کلیدی آواز بھی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ِوکست بھارت کی تعمیر میں بھارت امید، اعتماد اور نئے عزم کے ساتھ آگے دیکھ رہا ہے۔ وزیراعظم نے لوگوں سے کہا کہ وہ ویڈیوز، Infographics اور مضامین کے ذریعے، جو کہ نمو ایپ پر موجود ہیں، بھارت کی وکاس یاترا کی معلومات حاصل کریں۔
انھوں نے پورٹل کا ایک Link بھی شیئر کیا، جس پر ہر شخص جَن مَن سروے میں حصہ لے کر گذشتہ گیارہ برسوں سے زائد کے عرصے میں بھارت کی ترقی کے سفر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں