ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 3:08 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے دلّی میں پودے لگانے کی مہم کی قیادت کی اور دو سو الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر، وزیرِ اعظم نے آج نئی دلّی میں بھگوان مہاویر Vanasthali پارک میں پودے لگانے کی ایک خصوصی مہم کی قیادت کی۔ جناب مودی نے ”ایک پیڑ ماں کے نام“ پہل کے تحت برگد کا ایک پودا لگایا۔

اِس موقع پر وزیرِ اعظم نے دلّی سرکار کی پائیدار ٹرانسپورٹ پہل کے تحت 200 الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ بھی کیا، جو ماحولیاتی توازن کے تئیں ملک کی اجتماعی ذمہ داری کی علامت بھی ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرہ ارض کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کو مستحکم بنائیں اور اپنے عہد کا اعادہ کریں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اجتماعی اقدامات کی طاقت کو اجاگر کیا، جس کے نتیجے میں مستقبل کی نسلوں کیلئے اور زیادہ سرسبز و شاداب کرہ ارض قائم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کی خاطر کئے جانے والے ہر قدم سے فائدہ ملتا ہے اور ماحولیات کیلئے سازگار رویے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کرہئ ارض کے حالات اور یہاں رہنے والے سبھی جانداروں کے درمیان رابطے کو اجاگر کیا اور ایک پائیدار مستقبل کی سمت متحدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام میں ماحولیات کو اور زیادہ سازگار اور پائیدار بنانے کیلئے سب سے نچلی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

 

 

 

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں