ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 6, 2025 10:37 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں دنیا کے سب سے بلند ریلوے Arch پُل کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے نوجوان نے، دہشت گردی کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ذہن بنا لیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورے دوران آج جموں کشمیر میں 46 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔ جناب مودی نے دنیا کے سب سے بلند ریلوے Arch پُل- چناب پُل اور بھارت کے cable سے بنے ہوئے پہلے ریل پُل- Anji Khad پُل کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اودھم پور- سرینگر- بارہمولہ ریل لنک کو بھی قوم کے نام وقف کیا، جس کی تعمیر تقریباً 44 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد کٹرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اجاگر کیا کہ جدید ترین چناب Bridge، جموں و کشمیر کے درمیان کنیکٹیوٹی کو بہتر بنائے گا۔
انہوں نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کشمیر سے کنّیا کماری تک پورا ملک اب ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارت، دہشت گردی کے آگے نہیں جھکے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام میں انسانیت اور کشمیریت، دونوں پر حملہ کیا ہے، جس میں سیاحت کے شعبے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو کشمیر کے بہت سے کنبوں کو روزی روٹی فراہم کرتا ہے۔
جناب مودی نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے ایک خصوصی اپیل کی اور ان پر زور دیا کہ وہ بھارت کے مینوفیکچرنگ کے انقلاب میں فعال طور پر شمولیت کریں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں نے دہشت گردی کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے اپنے ذہن کو تیار کرلیا ہے۔
جناب مودی نے دو وَندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر بھی روانہ کیا۔ اِن میں سے ایک شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے سرینگر اور دوسری سرینگر سے کٹرا کیلئے ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں