وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت کی اسٹیل صنعت اپنے مستقبل کے بارے میں پُر اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ ممبئی میں منعقد بھارت اسٹیل کی چھٹی بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس کے ورچوئل وسیلے سے افتتاحی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے قومی اسٹیل پالیسی کے تحت قائم کیے گئے حوصلہ افزا مقاصد کو بھی اجاگر کیا۔جناب مودی نے اسٹیل صنعت کی ترقی کے روزگار پیدا کرنے کے وسیع امکانات کو بھی اجاگر کیا۔ جناب مودی نے پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر، دونوں سے ہی نئے نظریات کو فروغ دینے، انہیں پروان چڑھانے اور مشترک کرنے کی بھی بات کہی۔
Site Admin | April 24, 2025 9:53 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت کی اسٹیل صنعت اپنے مستقبل کے بارے میں پُر اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے
