وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں، ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتوکاندا سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ پچھلی دہائی میں بھارت کی تیزی سے یکسر تبدیلی سے بیشمار لوگ بااختیار بنے ہیں اور ہم اِس سفر میں مزید رفتار لانے پر کام کر رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیتوں نے بہت سے معاملات پر اپنے نظریات کا اظہار کیا۔ جناب کاندا نے کہا کہ ADB اگلے پانچ سال میں دس ارب ڈالر کی، بلدیاتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، میٹرو نیٹ ورک کی توسیع، نئی علاقائی ریپڈ ٹرانزٹ راہداریوں کی تعمیر اور شہری خدمات کی جدیدکاری کے میدان میں سرمایہ کاری کرے گا۔
Site Admin | June 1, 2025 10:06 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں، ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتوکاندا سے ملاقات کی
