وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یومِ آزادی کی اپنی تقریب میں لال قلعے کی فصیل سے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات، دیوالی تک کر دیے جانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یومِ آزادی کی اپنی تقریب میں لال قلعے کی فصیل سے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات، دیوالی تک کر دیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ GST کونسل نے 3 ستمبر کو شرحوں کو معقول بنا کر اور کئی شعبوں میں ٹیکس کی شرحوں میں کٹوتی کر کے اُن کے اِس خواب کو پورا کیا۔ اِس طرح شہریوں کی زندگی مزید سہولت آمیز ہو گئی۔ اِن اصلاحات سے مختلف اشیاء اور خدمات پر عائد ٹیکس شرحوں کو کم کر کے شہریوں کو خاطر خواہ راحت مل رہی ہے۔ آج ہم اسٹیشنری کی چیزوں پر عائد GST میں کٹوتی کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔

تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے اور سبھی لوگوں اور طلبا کیلئے اِسے کم خرچ بنانے کی سَمت بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سرکار نے اسٹیشنری اشیا پر GST شرحیں کم کرکے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ نئے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت نوٹ بُکس، گراف بکس، Sharpeners اور پینسل جیسی اشیا اور سامان کو پہلے کے 12 فیصد Slab سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔ اِسی طرح Erasers پر پانچ فیصد کی GST شرح بالکل ختم کردی گئی ہے۔

اِس شعبے میں ٹیکس کٹوتی سے طلبا پر مالی دباؤ کم ہوجائے گا اور مارکیٹ میں اِن اشیا کی خردہ فروخت کو بڑھاوا ملے گا۔ اِس قدم سے لوگوں پر نہ صرف بوجھ کم ہوگا بلکہ پڑھائی کے کام آنے والی اشیا اور سامان کے سستا ہونے سے تعلیم کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔