وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کُل جماعتی سات وفود کے اُن ارکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی میزبانی کی، جنہوں نے آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی سرپرستی والی دہشت گردی کے خلاف، بھارت کے مضبوط موقف سے آگاہ کرنے کی غرض سے حال ہی میں کئی ملکوں کا دورہ کیا تھا۔ یہ میٹنگ، نئی دلّی میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر کیرن رجیجو، DMK کی رکنِ پارلیمنٹ کنی موئی، BJP کے ارکانِ پارلیمنٹ روی شنکر پرساد، انوراگ سنگھ ٹھاکر، Bansuri سوراج، نِشی کانت دوبے، کانگریس کے ارکانِ پارلیمنٹ ششی تھرور اور منیش تیواری اور دیگر نے شرکت کی۔اس وفد نے، پاکستان کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی غرض سے بھارت کی سفارتی رابطہ کاری کے حصے کے طور پر 33 ملکوں کا دورہ کیا تھا۔
Site Admin | June 10, 2025 10:19 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے اُن کُل پارٹی وفود کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کی جو پاکستان کی حمایت والی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے بھارت کی سفارتی رابطہ کاری کا ایک حصہ تھے
