ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 11, 2025 2:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وارانسی میں مہدی گنج کے مقام پر تین ہزار 8 سو 84 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 44 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اترپردیش کے وارانسی میں مہدی گنج کے مقام پر 3 ہزار 8 سو 84 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 44 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اِن پروجیکٹوں میں سڑک کا بنیادی ڈھانچہ، بجلی، تعلیم اور سیاحت کا شعبہ شامل ہے تاکہ اِس خطے کی مجموعی ترقی کو آگے بڑھایا جاسکے۔ بعد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شہر کی تیز تر ترقی کو اجاگر کیا اور کہا کہ کاشی محض قدیم زمانے کی ایک علامت نہیں ہے بلکہ وہ ترقی کے ماڈل کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے تبدیلی، بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے، مذہبی سیاحت کو بڑھاوا دینے اور شہری سہولتوں میں بہتری لانے پر تعریف کی جس سے یہ قدیم شہر ایک جدید شہری مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔

وزیر اعظم نے 70 سال سے زیادہ کی عمر کے تین بزرگوں کو آیوشمان کارڈ بھی حوالے کئے جو تین جیوگرافیکل انڈیکیشن کے سرٹیفکیٹس ہیں۔ انہوں نے Banas ڈیری امول کے ساتھ ریاست سے جڑے ڈیری کسانوں کو 106 کروڑ روپے کا بونس بھی منتقل کیا۔ بعد میں دن میں جناب مودی مدھیہ پردیش کے لئے روانہ ہوں گے اور Isagarh میں گروجی مہاراج مندر میں درشن دیں گے اور وہاں پوجا ارچنا کریں گے۔ وہ آنندپور دھام میں ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے اور اس موقعے پر ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

 دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے پردھان منتری آیوشمان بھارت صحت کے بنیادی ڈھانچے کے مشن کو نافذ کرنے کیلئے    دلی سرکار کی تعریف کی ہے۔ دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دلی کے صحت کے شعبے سے متعلق ایک انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آیوشمان یوجنا مشن میں دلی اور مرکز دونوں شامل ہیں۔ اِس سے قومی راجدھانی میں لاکھوں شہریوں کو غیر معمولی فائدہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں