ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 2, 2025 2:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلی میں پیراگوئے کے صدر Santiago Pena Palacios سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلی میں پیراگوئے کے صدر Santiago Pena Palacios سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ پیراگوئے کے صدر، بھارت کے تین دن کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ اِس سے قبل وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے صدر Palacios سے ملاقات کی اور کئی شعبوں میں بھارت-پیراگوئے اشتراک بڑھانے کی خاطر اُن کے مثبت خیالات اور رہنمائی کی ستائش کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ جناب Palacios کی بات چیت سے پیراگوئے اور جنوبی امریکہ کے خطے کے ساتھ بھارت کے رابطوں کے لیے نئے راستے کھلیں گے۔

جناب Palacios، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے بھی ملاقات کریں گے۔ پیراگوئے کے صدر اِس کے بعد ممبئی جائیں گے اور وہاں سیاسی رہنماؤں، نیز کاروبار اور صنعت کے نمائندوں اور تکنیکی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ بھارت اور پیراگوئے نے 1961 میں سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔ لاطینی امریکہ کے خطے میں پیراگوئے بھارت کا ایک اہم تجارتی ساجھیدار ہے۔ آٹو موبائل اور دوا سازی کے شعبے میں کئی بھارتی کمپنیاں پیراگوئے میں کام کررہی ہیں۔ دوسری طرف پیراگوئے کی کمپنیاں بھی دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی رابطوں میں اہم رول ادا کررہی ہیں۔ مختلف بین الاقوامی معاملات پر بھارت اور پیراگوئے کے یکساں نظریات ہیں۔ اِن میں اقوام متحدہ اصلاحات، آب وہوا کی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور دہشت گردی سے نمٹنے کا معاملہ شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں