ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 19, 2025 9:59 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو سعودی عرب کے دو دن کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو سعودی عرب کے دو دن کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر وہاں جارہے ہیں۔ جناب مودی کا سعودی عرب کایہ تیسرا دورہ ہوگا۔
خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے آج شام نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت کیلئے سعودی عرب کے ایک کلیدی ساجھے دار ملک ہونے کے تناظر میں وزیر اعظم کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں بھارت نژاد افراد سعودی عرب میں رہتے ہیں اور ملک سے باہر دنیا میں کسی بھی جگہ بھارت نژاد افراد کی غالباً یہ دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں