ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 20, 2025 9:40 AM | PM - Suadi Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر منگل کو جدّہ پہنچیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر منگل کو جدّہ پہنچیں گے۔ چار دہائیوں میں کسی بھی وزیر اعظم کا جدّہ کے لیے یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اس دورے کے دوران بھارت سعودی تعلقات میں غیر معمولی تبدیلی اور ایک جامع شراکت داری سے لے کر معاشی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، کیونکہ ماضی میں کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا دورہ ریاض تک ہی محدود رہا ہے۔ ماضی میں 1982 میں، وزیر اعظم اندرا گاندھی ایسی پہلی بھارتی وزیر اعظم تھیں، جنہوں نے جدّہ کا دورہ کیا تھا۔

آج جدّہ سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے، جو تاریخی حجاز خطّے میں بحرِ احمر کے ساتھ ایک کلیدی کمرشیل  مرکز ہے۔

یہ اسلام کے دو مقدس شہروں مکّہ شریف اور مدینہ منورہ کے لیے ایک گزرگاہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ

V/C – Vinod

بھارت کی آزادی کے بعد 1947 میں دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے، جس نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں اہم سنگ میل دیکھا ہے۔ 1955 میں شاہ سعود بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے سعوی شاہ تھے، جبکہ 2006 میں شاہ عبداللہ کے اہم دورے نے 21 ویں صدی کے ابتداء میں تیزی سے بڑھتے ہوئے تعاون کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ تعلقات 2010 میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے، جب دونوں ملکوں نے ایک کلیدی شراکت داری کے لیے اپنے تعلقات کو بہتر بنایا، جس کے نتیجے میں علاقائی استحکام، توانائی کا تحفظ اور معاشی تعاون میں بڑھتے ہوئے آپسی مفاد کو فروغ ملا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2016 میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جس سے باہمی تعلقات میں ایک نیا موڑ آیا۔

اس دورے کے دوران شاہ سلمان نے وزیر اعظم مودی کو سعودی عرب کے سب سے اعلیٰ سویلین اعزاز کنگ عبدالعزیز Sash سے نوازا۔ اس دورے سے سیاسی معاشی سکیورٹی اور دفاعی سیکٹروں میں تعاون کے بڑھتے ہوئے فریم ورکس قائم ہوئے۔ 2019 تک دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام آیا، جب ولی عہد محمد بن سلمان نے فروری میں بھارت کا دورہ کیا۔ پھر اُسی سال کے اکتوبر میں جناب مودی نے دورہ کیا تھا۔

وزیر اعظم مودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مضبوط ذاتی تعلقات بھی مشترک کریں گے، جو سلطنت کے وزیر اعظم بھی ہیں۔ 2025 سے پہلے دونوں لیڈروں کی پانچ مرتبہ میٹنگ ہو چکی ہے، جس سے باہمی تعلقات میں گرم جوشی اور اعلیٰ سطح کے رابطے کی عکاسی ہوتی ہے۔

دونوں لیڈروں کے درمیان ستمبر 2023 میں نئی دلّی میں G20 سربراہ کانفرنس میں میٹنگ ہوئی تھی اور یہ سب سے حالیہ میٹنگ تھی، جہاں سعودی ولی عہد نے مدل ایسٹ یوروپ معاشی کوری ڈور کے آغاز میں بھی شرکت کی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ دورہ شاہ سعود کے بھارت کے پہلے دورے کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، جس نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی بنیاد رکھی اور جس کے نتیجے میں، جنوری 2024 کے بعد سے بھارت کے 11 وزراء نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں