ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 24, 2025 9:43 AM | PM Bihar Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے بہار کے مدھوبنی جائیں گے۔ اس موقع پر وہ 13 ہزار 480 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کا دورہ کریں گے اور قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر مدھوبنی ضلعے میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر جناب مودی مدھوبنی سے ملک بھر کی گرام سبھاؤں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم 13 ہزار 480 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور اُنہیں ملک کے نام وقف بھی کریں گے۔ جھنجھار پور کے بِدیشور استھان میں ایک جلسہئ عام کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں وہ ان پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ جناب مودی دن میں ساڑھے گیارہ بجے پروگرام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اس سال پنچایتی راج کے قومی دن کو مکمل حکومتی نقطہئ نظر کے ذریعے ایک بڑے قومی پروگرام کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس میں چھ مرکزی وزارتوں، وزارتِ دیہی ترقیات، وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور، وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس، وزارت بجلی، وزارت ریلوے، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی شرکت شامل ہے۔ وزیر اعظم کے ذریعے جن ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا جائے گا، وہ مذکورہ چھ وزارتوں سے منسلک ہیں۔

ان پروجیکٹوں سے بہار کی دیہی ترقیات، سڑکوں اور دیہی علاقوں کے ریلوے نظام کو بہتر کنیکٹی وِٹی، خدمات اور اقتصادی مواقع کے ذریعے کافی فائدہ ہوگا۔ اِن پروجیکٹوں میں رسوئی گیس بھرنے کے پلانٹس، بجلی کاری کے پروجیکٹ، ہاؤسنگ اسکیمیں، LPG کی سپلائی، ریلوے بنیادی ڈھانچہ اور سڑکوں کی ترقی شامل ہے۔ اس پروگرام کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا گرامین اور شہری نیز دین دیال انتودیا یوجنا، قومی دیہی روزگار مشن کے تحت مالی امداد بھی تقسیم کی جائے گی۔

وزیر اعظم اس موقع پر مختلف زمروں میں خصوصی زمرے کے قومی پنچایت ایوارڈز 2025 بھی عطا کریں گے۔

پیش ہے ایک رپورٹ   V/C – Dharmendra

وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھوبنی سے بہار اور ملک کے لوگوں کو کئی تحائف پیش کریں گے۔ پنچایتی راج کے دن کے موقع پر، وہ پنچایتوں کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اقدامات کا آغاز کریں گے اور پنچایتی علاقوں میں اختراع کے لیے مُکھیوں اور سرپنچوں کو ایوارڈز پیش کریں گے۔ مِتھلا علاقے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے، ان ایوارڈز میں خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے مدھوبنی پینٹنگز کے نقوش کو بھی پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی دین دیال اپادھیائے دیہی روزگار مشن کے تحت دو لاکھ اپنی مدد آپ گروپوں کو 930 کروڑ روپے کے امدادی فنڈز بھی تقسیم کریں گے۔ وہ بجلی کے شعبے میں بہار کی مدد کے لیے 6200 کروڑ روپے کی متعدد اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔

رسوئی گیس کی آسان دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، وزیر اعظم گوپال گنج کے ہتھوا میں 340 کروڑ روپے کی لاگت سے LPG گیس بھرنے کے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ غریب لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، وزیر اعظم پی ایم آواس یوجنا کے تحت دیہی مستفیدین کے لیے 15 لاکھ آواس کی منظوری دیں گے اور 10 لاکھ لوگوں کو امدادی قسط جاری کریں گے۔ وہ شہری اور دیہی علاقوں کے ایک لاکھ 50 ہزار مستفیدین کو تعمیر شدہ مکانات بھی حوالے کریں گے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پیشِ نظر اپنی جانیں گنوانے والے سیاحوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پورا پروگرام سادگی کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

جناب مودی مدھوبنی میں ہونے والے پروگرام کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چار ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور تین ریل لائنوں اور دو ریل اوور برج کا بھی آغاز کریں گے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

VC – Anand Kumar

وزیراعظم جے نگر سے پٹنہ نمو بھارت ریپڈ ریل اور ممبئی کے لوک مانیہ تلک ٹرمنس سے سہرسہ کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ ملک کی دوسری نمو بھارت ٹرین ہوگی۔، جبکہ امرت بھارت تیسری ٹرین سروس ہوگی۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزارت ریلوے کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر ڈی آئی کمارنے بتایا کہ یہ مکمل طور پر ایئر کنڈیشن ٹرین مسافروں کو بہتر سہولیات اور جدید سیکیورٹی سسٹم سے لیس ہے۔

اِس تقریب کے دوران سپول سے پِپرا، حسن پور سے Bithan اور کھگڑیہ – الاؤلی کے درمیان ریل لائنیں بھی ملک کے نام وقف کی جائیں گی۔

یہ منصوبے رابطے کو بہتر بنانے اور خطے کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کا باعث بنیں گے۔

اس پروگرام میں گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، پنچایتی راج کے مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، بہار کے نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا اور کئی دیگر معززین شرکت کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں