وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں Angola کے صدرJoao Manuel Gonçalves Lourenço کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کریں گے۔ بات چیت کے بعد مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ Angola کے صدر بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر کل نئی دلّی پہنچے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Superna
صدر Laurenco کو آج راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر باضابطہ طور پر استقبالیہ دیا جائے گا۔ وہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ محترمہ مرمو دورے پر آئے معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کریں گی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر صحت جگت پرکاش نڈّا بھی Angola کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ Angola کے صدر کا 38 سال بعد بھارت کا یہ دورہ ہے۔ اُن کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب بھارت اور Angola اس سال اپنے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 40 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔
اِن برسوں کے دوران بھارت اور Angola کے درمیان نہایت پُرجوش اور دوستانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور سال 2024-2023 کے دوران باہمی تجارت 4 ارب ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔