ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 9:55 AM | PM Plantaion

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر شجرکاری مہم کی قیادت کریں گے اور دلّی میں 200 الیکٹرک بسوں کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر نئی دلّی کے بھگوان مہاویر ونستھلی پارک میں ایک خصوصی شجرکاری مہم کی قیادت کریں گے۔ وزیر اعظم ایک پیڑ ماں کے نام پہل کے تحت برگد کا ایک پودا بھی لگائیں گے۔ یہ مہم اراولی گرین وال پروجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد 700 کلو میٹر طویل اراولی سلسلے کو پھر سے سرسبز بنانا ہے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Raisuddin

اس پروجیکٹ کا مقصد دلی، راجستھان، ہریانہ اور گجرات سمیت چار ریاستوں کے 29 ضلعوں میں Aravalli پہاڑی کے اطراف پانچ کلو میٹر کے بفر علاقوں کو سرسبز بنانا ہے۔ اِس کا مقصد آبی اداروں کی بحالی اور جنگل بانی اور جنگلاتی بحالی کے ساتھ Aravalli علاقوں کی حیاتیاتی تنوع کو تقویت دینا ہے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ مٹی کے ذرخیزی اور پانی کی دستایبی اور خطے کے آب و ہوا میں لچک کو بہتر بنانا ہے۔ اِس پروجیکٹ سے مقامی طبقوں کو فائدہ پہنچے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ اِس کے علاوہ آمدنی بڑھانے کے مواقع بھی ملیں گے۔

وزیر اعظم دلّی حکومت کی پائیدار ٹرانسپورٹ پہل کے تحت 200 الیکٹرک بسوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے، تاکہ صاف ستھرے شہری نقل و حمل کو فروغ دیا جا سکے اور اس سے ماحولیاتی توازن کے تئیں ملک کی مجموعی ذمہ داری کی عکاسی ہوتی ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں