وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کے دورے پر جا رہے ہیں، جہاں وہ کٹرہ میں 46 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں، افتتاح کریں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ اس کے تحت وزیر اعظم اُدھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل رابطہ پروجیکٹ ملک کے نام وقف کریں گے۔ 272 کلو میٹر طویل پروجیکٹ تقریباً 44 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں پوری طرح بجلی کاری ہو چکی ہے اور یہ 36 ٹنل اور 943 پُلوں پر مشتمل ہوگا۔ وزیر اعظم محراب والے دنیا کے بلند ترین ریل پُل ”چِناب برج“ اور بھارت کے کیبل والے پہلے ریل پُل ”Anji Bridge“ کا بھی افتتاح کریں گے، جو مذکورہ ریل رابطہ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
جناب مودی دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ بھی کریں گے۔ اِن میں سے ایک شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ سے سری نگر تک اور دوسری سری نگر سے کٹرہ تک چلا کرے گی۔ کٹرہ اور سری نگر کے درمیان وندے بھارت ٹرینوں کی باضابطہ خدمات کل سے شروع ہو جائیں گی۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C – Anand Kumar
یہ ریل لنک پروجیکٹ، کشمیر وادی اور ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ہر موسم میں رابطہ برقرار رکھ سکے گا۔ اس کا مقصد علاقائی موبیلٹی کی کایہ پلٹ اور سماجی اقتصادی انضمام کو تحریک دینا ہے۔ کٹرا اور سری نگر کے درمیان شروع ہونے والی یہ وندے بھارت ٹرینیں، کشمیر وادی میں چیلنج بھرے موسمی حالات کے دوران بھی سفر کو آسان بنانے کی خاطر خصوصی تکنیکی صلاحیتوں سے لیس ہیں۔ وندے بھارت ٹرین میں Silicone Heating Pads اور Heating Plumbing Pipeline ہوں گی، جو درجہ حرارت کے نقطہ انجماد سے نیچے جانے کے بعد بھی پانی کو منجمد نہیں ہونے دیں گے۔ اس ٹرین خدمات کے شروع ہونے سے کٹرا سے سری نگر کے درمیان سفر کے وقت میں قریب 3 گھنٹے کی کمی آئے گی۔ جدید ترین سہولتوں اور موسم پر مرکوز خصوصیات کی بدولت یہ ٹرین، مسافروں کو اعلیٰ درجے کے سفری تجربہ کا احساس کرائے گی۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم خاص طور پر سرحدی علاقوں میں سڑک رابطے کو تقویت پہنچانے کی خاطر مختلف سڑک پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ جناب مودی کٹرہ میں، ساڑھے تین سو کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل Excellence کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔Reasi ضلعے میں یہ پہلا میڈیکل کالج ہوگا اور اس سے خطے میں حفظانِ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت ملے گی۔×