وزیر اعظم نریندر مودی آج تلنگانہ میں 3 ریلوے اسٹیشنوں کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے۔ اِن میں Begumpet میں واقع ریلوے اسٹیشن بھی شامل ہے، جس کا پورا انتظام خواتین سنبھال رہی ہیں۔ جنوب وسطی ریلوے میں Begumpet میں یہ ایسا پہلا ریلوے اسٹیشن ہے، جس کا پورا انتظام خواتین کے ہاتھ میں ہے۔ اس کے علاوہ کریم نگر اور ورنگل اسٹیشنوں کی تزئین کاری بھی کی گئی ہے اور اِن میں سے ہر ایک پر تقریباً 25 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ادھر کوئلے اور کانوں کے محکمے کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈّی نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں 3 امرت بھارت اسٹیشنوں کو عوام کے نام وقف کیا جائے گا۔×
Site Admin | May 22, 2025 10:00 AM | Telangana All Women Station
وزیر اعظم نریندر مودی آج تلنگانہ میں 3 ریلوے اسٹیشنوں کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے۔
