وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار اور اترپردیش میں 96 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ بہار میں جناب مودی آج صبح روہتاس ضلعے میں Bikramganj کے مقام پر 48 ہزار 520 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C – Dharmendra
وزیر اعظم نریندر مودی بہار کیلئے سڑک اور ریل رابطوں کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم قومی شاہراہ نمبر 22 کے 4 لین والے پٹنہ-گیا-دوبھی سیکشن کا افتتاح کریں گے، جو تقریباً ساڑھے پانچ ہزار کروڑ روپے مالیت کا پروجیکٹ ہے اور قومی شاہراہ نمبر 27 پر گوپال گنج ٹاؤن میں 4 لین والی شاہراہ کا حصہ ہے۔ پٹنہ-گیا-دوبھی شاہراہ سے پٹنہ اور وراثتی شہر گیا کے درمیان سڑک رابطہ بہتر ہو جائے گا۔ وزیر اعظم سون نگر-محمد گنج کے درمیان تیسری ریل لائن ملک کے نام وقف کریں گے، جو ایک ہزار 330 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا پروجیکٹ ہے۔ جناب مودیBikramganj میں ایک جلسہئ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ آپریشن سِندور کے بعد وہاں وزیر اعظم کا یہ پہلا عوامی جلسہ ہوگا۔
اترپردیش میں وزیر اعظم آج دوپہر کانپور میں 47 ہزار 600 کروڑ روپے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں کا مقصد خطّے کے بنیادی ڈھانچے اور رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ جناب مودی زراعت اور ٹیکنالوجی کی چندرشیکھر آزاد یونیورسٹی گراؤنڈ پر ایک جلسہئ عام سے خطاب بھی کریں گے۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V/C – OM Awasthi
کانپور کے اپنے دورے میں جناب مودی کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کے چُنّی گنج میٹرو اسٹیشن سے کانپور سینٹرل میٹرو اسٹیشن تک کے سیکشن کا افتتاح کریں گے، جس پر 2 ہزار 120 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم 660 میگاواٹ کے Panki حرارتی بجلی توسیعی پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جس پر 8 ہزار 300کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ اس سے اترپردیش کی توانائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم Ghatampur حرارتی بجلی پروجیکٹ کے 660 میگاواٹ کے 3 یونٹوں کا آغاز بھی کریں گے، جن پر 9 ہزار 330 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ اس سے بجلی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہو سکے گا۔ جناب مودی شہری خدمات سے متعلق کئی دیگر پروجیکٹوں کا آغاز بھی کریں گے۔ وزیر اعظم آیوشمان وئے وندنا یوجنا، راشٹریہ اجیوکا مشن اور سوریہ گھر مُفت بجلی یوجنا سے مستفید ہونے والے افراد کو سر ٹیفکیٹ اور چیک بھی تقسیم کریں گے۔