ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 31, 2025 9:45 AM | PM MP Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج بھوپال میں ”لوک ماتا دیوی اہلّیہ بائی مہیلا سشکتی کرن مہا سمّیلن“ میں شرکت کریں گے۔ وہ مدھیہ پردیش میں داتیا اور سَتنا ہوائی اڈوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کا دن بھر کا دورہ کریں گے۔ وہ لوک ماتا دیوی اہلّیہ بائی ہولکر کے 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، بھوپال میں لوک ماتا دیوی اہلّیہ بائی مہیلا سشکتی کرن مہا سمّیلن میں شرکت کریں گے اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پیش ہے ہمارے نامہ نگار کی ایک رپورٹ

V/C Sanjeev Sharma PM Visit

لوک ماتا دیوی اہلّیہ بائی کی یاد میں منعقد، خواتین کو با اختیار بنانے کے مہا سمّیلن میں تقریباً دو لاکھ خواتین شرکت کریں گی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بتایاکہ وزیراعظم نریندرمودی اِس موقع پر ریاست کو مختلف ترقیاتی کام تفویض کریں گے۔

S/B Chief Minister Mohan Yadav

اِس کے علاوہ وزیر اعظم ترقیاتی کاموں کا ورچوئل وسیلے سے بھومی پوجن کریں گے۔ اِن کاموں پر تقریباً 863 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔

جناب مودی ایک ہزار 271 نئے اٹل گرام سیوا سدن کی تعمیر کیلئے پہلی قسط بھی جاری کریں گے۔ وزیراعظم اِس موقع پر لوک ماتا دیوی اہلّیہ بائی کے نام سے ایک ڈاک ٹکٹ اور 300 روپے کا ایک یادگاری سکہ بھی جاری کریں گے۔

جناب مودی نیشنل دیوی اہلّیہ بائی ایوارڈ بھی عطا کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں