وزیر اعظم نریندر مودی، کَل جموں و کشمیر کے اپنے دورے کے دوران، اُدھم پور – سری نگر – بارامولہ ریل لِنک، USBRL پروجیکٹ کو قوم نے نام وقف کریں گے۔ 272 کلو میٹر طویل USBRL پروجیکٹ کی تعمیر تقریباً 44 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ USBRL پروجیکٹ، مکمل طور پر بجلی کاری سے لیس سیکشن ہے اور اِس میں 36 ٹنلز اور 943 پُل ہیں۔ دنیا کا سب سے بلند ریلوے Arch پُل، چناب پُل اور بھارت کا پہلا کیبل سے بنا ریل پُل – Anji پُل کا افتتاح بھی وزیر اعظم کے ذریعے کیا جائے گا، جو کہ USBRL کے حصے ہیں۔ یہ پروجیکٹ وادیٔ کشمیر اور ملک کے تمام حصوں کے درمیان کُل موسمیاتی، بلا رکاوٹ ریل کنکٹویٹی فراہم کرے گا۔ اِس کا مقصد علاقائی نقل و حرکت کو تبدیل کرنا اور سماجی و اقتصادی یکجہتی کی قیادت کرنا ہے۔
آرکی ٹیکچر کی ایک خوبصورت مثال چناب ریل برِج دریائے چناب پر 350 میٹر کی اونچائی پر تعمیر کیا گیا ہے، جو دنیا کا سب سے اونچا ریلوے Arch برِج ہے۔ یہ ایک کلو میٹر زیادہ لمبا فولادی پُل ہے، جسے اِس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ زلزلے اور تیز ہوائوں کا بھی سامنا کر سکے۔ یہ پُل Eiffel Tower سے بھی 35 میٹر اونچا ہے۔ یہ پُل 260 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کا سامنا کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور اِسے اِس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ یہ 120 سال تک برقرار رہے گا۔ یہ صرف ایک پُل نہیں ہے بلکہ بھارت کی ٹیکنیکل طاقت کی علامت ہے۔ AnjiKhad پُل ہمالیہ کے دشوار گزار علاقے میں تیار کیا گیا ہے، یہ چناب کے جنوب میں واقع ہے، جو اودھم پور – سری نگر – براہمولہ ریل لائن کے کٹرا بنیہال سیکشن کو جوڑتا ہے۔ شدید جھٹکوں، تیز ہوائوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھنے والا Anji پُل شاندار انجینیئرنگ کا شاہکار نمونہ ہے۔
اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم دو وندے بھارت ایکسپریس ریلوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ بھی کریں گے۔ اِن میں سے ایک ٹرین سری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے سری نگر، جبکہ دوسری سری نگر سے کٹرا کے لیے ہوگی۔ البتہ کٹرا اور سری نگر کے درمیان وندے بھارت ٹرینز کی باقاعدہ خدمات کا آغاز سنیچر سے ہوگا۔ وزیر اعظم کٹرا میں، 350 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے، سری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ Reasi ضلعے میں پہلا میڈیکل کالج ہوگا، جو خطے میں صحت دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کیلئے نمایاں طور پر خدمات فراہم کرے گا۔
Site Admin | June 5, 2025 9:55 PM
وزیر اعظم نریندر مودی، کَل جموں و کشمیر کے اپنے دورے کے دوران، اُدھم پور – سری نگر – بارامولہ ریل لِنک، USBRL پروجیکٹ کو قوم نے نام وقف کریں گے
