ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 22, 2025 10:16 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی، ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر آج سے سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی، ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر آج سے سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کا یہ ان کا تیسرا دورہ ہے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، توانائی، دفاع اور عوام سے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات سمیت مستحکم ہوتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ اُن کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب سعودی عرب نے اُمنگوں سے بھرپور اپنے وژن 2030 ایجنڈے میں تیزی لائی ہے۔ یہ سعودی عرب کی معیشت کو وسعت دینے، شہریوں کو بااختیار بنانے، جدت طرازی، پائیداری اور سبھی کی شمولیت والی ترقی میں سعودی عرب کو ایک عالمی قائد بنانے کے لیے ایک جامع قومی حکمتِ عملی ہے، جس کا آغاز 2016 میں کیا گیا تھا۔ وزیراعظم کے اِس دورے سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے مزید مستحکم ہونے اور وژن 2030 کے انقلابی اہداف کے ساتھ باہمی اشتراک و تعاون کو وسعت دینے میں سہولت فراہم ہونے کی امید ہے۔ بھارت عالمی سطح پر صنفی مساوات کی عالمی وکالت کرتا رہا ہے۔

V/C Vinod Kumar

مملکت سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں انقلابی  تبدیلیاں نافذ کی ہیں۔ خواتین کے لیے طویل عرصے سے جاری رکاوٹوں کو ختم کردیا ہے۔ قانونی اصلاحات نے خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔ مردوں کی گارجین شپ کی ضرورت کو کم کیا گیا ہے اور ہراسانی مخالف قانون  متعارف کرایا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں نے سعودی خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔ انھیں وسیع پیمانے پر ذاتی خود مختاری ملی ہے اور انھیں قانونی تحفظ حاصل ہوا ہے۔ آئیے اب ہم بھارتی برادری کی رکن ڈاکٹر کویتا کو سنتے ہیں، جو جدہ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ان اصلاحات کے اقتصادی اثرات پہلے ہی واضح ہیں۔ سعودی عرب میں خواتین افرادی قوت کی حصہ داری 2016 میں 23 اعشاریہ 2 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 36 اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی ہے، جو حکومت کے اصل وژن 2030 کے اہداف سے زیادہ ہے۔ خواتین اب سعودی عرب میں تقریباً 45 فیصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالک ہیں، جس سے اقتصادی منظر نامے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ونود کمار کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں