امریکہ کے نائب صدر J. D Vance بھارت کے چار روزہ دورے پر آج صبح نئی دلی پہنچ رہے ہیں۔ اُن کے ہمراہ ان کی اہلیہ اوشا Vance، ان کے بچے اور امریکی انتظامیہ کے سینئر ارکان بھی بھارت آرہے ہیں۔ جناب Vance آج شام وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ امکان ہے کہ اس میٹنگ میں طرفین دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ امریکہ کے نائب صدر Vance اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کی دلی میں دیگر مصروفیات رہیں گی اور واشنگٹن DC روانہ ہونے سے قبل اُن کا جے پور اور آگرہ جانے کا بھی پروگرام ہے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
VC – Anupam
امریکہ کے نائب صدر J.D Vance کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اُن کا یہ دورہ، باہمی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لینے اور ساتھ ہی وزیر اعظم نریندرمودی کے امریکہ کے دورے کے دوران اس سال 13 فروری کو جاری کئے گئے بھارت-امریکہ مشترکہ بیان کے نتائج کے نفاذ کا جائزہ لینے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔
دونوں فریق علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے باہمی مفاد کی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ بھارت اور امریکہ کے درمیان تقریباً تمام شعبوں میں ایک جامع عالمی شراکت داری ہے، جو باہمی دلچسپی، مشترکہ جمہوری اقدار، ہم آہنگ مفادات اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں پر مبنی ہیں۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان باقاعدہ بات چیت اور تبادلہئ خیال وسیع تر ہوتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم عنصر ہے۔