وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ماہ، کناڈا میں منعقد ہونے والے G-7 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں۔ وزیر اعظم مودی کو آج کناڈا کے وزیر اعظم مارک Carney نے فون کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم مودی نے حالیہ انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر جناب Carney کو مبارکباد دی اور G-7 سربراہ اجلاس کیلئے مدعو کیے جانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ بھارت اور کنادا ایک نئی توانائی، باہمی احترام اور مشترکہ مفاد کیلئے ملکر کام کریں گے۔ دونوں ممالک درخشاں جمہوریت اور عوام سے عوام کے درمیان گہرے روابط سے جڑے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ سربراہ اجلاس میں کناڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات کے متمنی ہیں۔ x
Site Admin | June 6, 2025 10:36 PM
وزیر اعظم مودی Kananaskis میں جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اُنہیں کناڈا کے اپنے ہم منصب کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
