October 9, 2025 3:07 PM

printer

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے آسٹریلیا کے دورے کے دوران بھارت اور آسٹریلیا نے اہم دفاعی سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے آسٹریلیا کے دورے کے دوران بھارت اور آسٹریلیا نے اہم دفاعی سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ اور آسٹریلیا کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع Richard Marles کی موجودگی میں اِن دفاعی سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی صنعت، سائبر دفاع، بحری سکیورٹی اور علاقائی چیلنجوں سمیت بھارت-آسٹریلیا دفاعی اشتراک کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دو طرفہ جامع کلیدی ساجھیداری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب راج ناتھ سنگھ نے بتایاکہ انہوں نے بھارت کی دفاعی صنعت کی تیز رفتار ترقی اور عالمی سطح پر اعلیٰ معیار کی دفاعی تکنیک کے ایک قابلِ بھروسہ وسیلے کے طور پر بھارت کے بڑھتے ہوئے رتبے کو اجاگر کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم Anthony Albanese سے بھی ملاقات کی۔ x