وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج فرانس، یوروپی یونین اور بلجیم کے سات روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ فرانس کے اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے ہم منصب Jean Noel Barrot کے ساتھ پیرس میں باہمی تبادلہئ خیال کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر فرانس کی سینئر قیادت کے ساتھ بھی گفتگو کریں گے اور فرانس کے مفکرین اور میڈیا کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر Marseille شہر میں Mediterranean Raisina Dialogue کے افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اسی دوران بیلجیم کے اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر، یوروپی یونین کے اعلیٰ نمائندے اور نائب صدر Kaja Kallas کے ساتھ کلیدی نوعیت کی بات چیت کریں گے۔ وہ یوروپی کمیشن اور یوروپی پارلیمنٹ کی سینئر قیادت کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے۔
وزیرِ موصوف بیلجیم کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ Maxime Prevot کے ساتھ باہمی صلاح مشورہ کریں گے اور بیلجیم کی سینئر قیادت کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر بھارتی برادری کے ارکان کے ساتھ بھی گفتگو کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دورے سے یوروپی یونین، فرانس اور بلجیم کے ساتھ بھارت کے دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت ملنے کی توقع ہے، جس سے مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔x