ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 28, 2025 2:39 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل سے سکم، مغربی بنگال، بہار اور اترپردیش کے دو دن کے دورے پر رہیں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل سے سکم، مغربی بنگال، بہار اور اترپردیش کے دو دن کے دورے پر رہیں گے۔ سکم کے اپنے دورے میں وزیرِ اعظم ایک پروگرام میں شرکت کریں گے، جس کا موضوع ہے، ”سکم کے 50 سال، پیشرفت اور مقاصد، فطرت اور ترقی“۔ جناب مودی ریاست میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ اِس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ بعد میں، جناب مودی مغربی بنگال جائیں گے، جہاں وہ علی پور دُوار اور کوچ بہار ضلعوں میں سِٹی گیس تقسیم کاری پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

اِس کے بعد، وزیرِ اعظم بہار جائیں گے اور پٹنہ ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ اگلے روز جناب مودی Karakat میں 48 ہزار 520 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیرِ اعظم ایک عوامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ جناب مودی بعد میں اترپردیش جائیں گے اور کانپور نگر میں تقریباً 20 ہزار 900 کروڑ روپے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ ایک عوامی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں