ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 3:34 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل جموں و کشمیر کے اپنے دورے میں اودھم پور – سری نگر – بارہمولہ ریل رابطہ پروجیکٹ کو ملک کے نام وقف کریں گے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل جموں و کشمیر کے اپنے دورے میں اودھم پور – سری نگر – بارہمولہ ریل رابطہ پروجیکٹ کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ 272 کلومیٹر طویل پروجیکٹ تقریباً 44 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے، ریلوے بورڈ کے انفارمیشن اور Publicity شعبے کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے کہا کہ وزیرِ اعظم مہراب والے دنیا کے سب سے بلند ریلوے پُل چناب Bridge اور بھارت کے پہلے Cable-Stayed ریل پُل Anji Bridge کا بھی افتتاح کریں گے، جو اودھم پور – سری نگر – بارہمولہ ریل رابطہ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنے دورے میں دو وَندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ بھی کریں گے۔ اِن میں سے ایک کٹرہ میں شری ماتا ویشنو دیوی سے سری نگر تک اور دوسری سری نگر سے کٹرہ تک چلا کرے گی۔

کشمیر وادی کے چیلنج والے موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے بلارکاوٹ سفر کیلئے خصوصی تکنیکی پہلوؤں کے ساتھ یہ وندے بھارت ٹرینیں ڈیزائن کی گئی ہیں۔ وندے بھارت ٹرین میں Silicone Heating Pads لگائے گئے ہیں تاکہ Bio Toilet ٹینکوں میں پانی کو جمنے سے روکا جاسکے۔ پانی کی پائپ لائنوں کو گرم رکھنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے تاکہ درجہئ حرارت صفر سے بھی نیچے ہونے کے باوجود پانی کو پائپوں میں جمنے سے روکا جاسکے گا۔

اِس ٹرین سروس کے شروع ہو جانے سے کٹرہ اور سری نگر کے درمیان سفر میں لگنے والا وقت تقریباً تین گھنٹے کم ہوجائے گا۔ اِن ریل گاڑیوں سے وہاں رہنے والے لوگوں، سیاحوں اور یاتریوں کو بھی آرام دہ، تیز رفتار اور قابلِ بھروسہ سفر کا متبادل مل جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں