ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 6, 2025 2:26 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے چوتھے مرحلے میں ریو دی جنیرو پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آج رات سترہویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 17ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے برازیل کے Rio de Janeiro پہنچ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بھارت اور برازیل کے درمیان تجارت، دفاع، توانائی، خلا، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت کئی اہم شعبوں میں کلیدی شراکت داری کو بڑھانے کیلئے صدرLuiz Inacio Lula da Silva  کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم کا برازیل کا یہ چوتھا دورہ ہے۔

جناب مودی کا برازیل میں بھارتی برادری اور وہاں کام کرنے والے بھارتی باشندوں نے شاندار استقبال کیا۔

خواتین کے ایک گروپ نے کامیاب آپریشن سِندور کے لیے مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہوئے کتھک رقص کا مظاہرہ کیا۔  برازیل کے Astra Light  نام کے ایک گروپ نے منتر کا جاپ کیا اور بھکتی نغمہ گایا۔ روایتی بھارتی پوشاک پہنے ہوئے اور قومی پرچم ترنگا لہراتے ہوئے بھارتی برادری نے بھارت ماتا کی جے اور مودی مودی کے نعروں کے ساتھ وزیر اعظم کا گرمجوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا۔ جناب مودی آج شام برکس ایجنڈے پر تبادلہئ خیال کریں گے اور اِس موقع پر دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں