وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کو مستحکم بنانے کی خاطر اہم عالمی ترجیحات پر زور دیا ہے، جن میں اختراعی طور پر رقومات فراہم کرنا، خطرات سے متعلق پیشگی نظام کو مضبوط کرنا اور تال میل شامل ہیں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قدرتی آفات سے متعلق مضبوط بنیادی ڈھانچے CDRI-2025 پر ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے ایسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر زور دیا، جو وقت اور صورتحال کے لحاظ سے مستحکم رہے اور ساتھ انہوں نے ترقی میں پائیداری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ساحلی خطوں اور جزیروں کو قدرتی آفات اور آب و ہوا کی تبدیلی سے لاحق خطرات کو اجاگر کیا کیونکہ یہ اِن سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
وزیر اعظم نے بحر الکاہل، بحرِ ہند اور کریبیائی خطوں سے نمائندوں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور اتحاد میں افریقی یونین کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کو مضبوط کرنے سے متعلق کورسوں، نصاب اور ہنرمندی کے پروگراموں کو مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک عالمی ڈیجیٹل repository کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اُن ممالک کے بہترین طور طریقے اور صورتحال کے بارے میں اُن کی معلومات سے استفادہ کیا جاسکے، جو قدرتی آفات کا سامنا کرچکے ہیں اور پھر اِس سے نمٹنے کے نظام کی دوبارہ تعمیرِ نو کی جاسکے۔
جناب مودی نے فرانس کے صدر ایمنول میخوں اور فرانس کی حکومت کی جانب سے اِس تقریب کے انعقاد میں اُس کی مدد کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعظم نے سمندروں سے متعلق آئندہ اقوام متحدہ کانفرنس کے سلسلے میں اپنی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔x