ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 21, 2025 9:50 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے فلاحی اسکیموں کی رسائی اور عوام میں اِس کے اثر کے ذریعے حکمرانی میں معیار کے تعین پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سوِل سرونٹس سے کہا کہ وہ عالمی چیلنجوں پر قریبی نظر رکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اُن کی حکومت جن پالیسیوں پر کام کر رہی ہے اُن سے اگلے ایک ہزار برس کی مستقبل کی صورت طے پائے گی۔ جناب مودی نے ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ وہ اُن کے اِس تصور کے تئیں ہر روز اور ہر لمحہ انتھک کام کریں۔ نئی دلّی میں آج 17ویں سول سروسز ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے دس سے گیارہ برس کی کامیابیوں نے ایک ترقی یافتہ بھارت کی مضبوط بنیاد قائم کی ہے۔ انھوں نے ترقی یافتہ ملک کے ہدف کو حاصل کرنے میں اجتماعی کوشش اور عزم مصمم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ پچھلے دس برسوں میں بھارت تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں سے آگے بڑھ کر ایک ایسے مقام پر پہنچ گیا جہاں وہ اثر انگیز کایا پلٹ کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اب صرف اپنی ترقی کیلئے ہی پہچانا نہیں جاتا بلکہ وہ حکمرانی، شفافیت اور اختراعات میں نئے پیمانے تشکیل دے رہا ہے۔ انھوں نے آنے والے برسوں میں بھارت کے امنگوں سے بھرپور اہداف کا بھی ذکر کیا کیا جس میں توانائی کی یقینی فراہمی، صاف توانائی، کھیل کود میں پیشرفت اور خلائی تحقیق میں حصولیابیاں شامل ہیں۔ بھارت کو جلد از جلد دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے سلسلے میں سول سرونٹس پر عائد ہونے والی بے پناہ ذمے داری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اُن سے زور دے کر کہا کہ وہ اِس انتہائی اہم مقصد کو حاصل کرنے میں کسی قسم کی ممکنہ تاخیر کی روک تھام کریں۔
امنگوں سے بھرپور ضلعوں سے متعلق پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں صحت، سماجی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے اہم اشاریوں میں بے مثال تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکمرانی کے معیار کا تعین اِس بات سے ہوتا ہے کہ اسکیمیں کس حد تک عوام تک پہنچ رہی ہیں اور زمینی سطح پر اُن کے حقیقی اثرات کیا ہیں۔ جناب مودی نے تیزی سے بدلتے ہوئے اِس عہد میں عالمی چیلنجوں پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ غذا، پانی اور توانائی کی یقینی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے اور بڑا چیلنج رہے گا، بالخصوص عالمی جنوب کیلئے۔ اِس موقع پر جناب مودی نے سول سرونٹس کو ضلعوں کی ہمہ جہت ترقی، امنگوں سے بھرپور بلاکس کے پروگرام اور اختراعات کے زمروں میں ’’عوامی انتظامیہ میں مہارت کے وزیراعظم کے اعزاز‘‘ سے نوازا۔ اس تقریب کے دوران انھوں نے دو ای-بکس کا بھی اجرا کیا۔ہمارے نمائندے نے اعزاز حاصل کرنے والے کچھ افراد سے بات چیت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں