وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر ترقی یافتہ بھارت کے ویژن کے حصول میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر شہری کو اِس خواب کو پورا کرنے میں اپنا رول ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Tier 2 اور Tier 3 شہروں کی معاشی ترقی بہت اہم ہے تاکہ بھارت کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معاشی قوت بنایا جاسکے۔ وزیرِاعظم نے ہموطنوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں بننے والی مصنوعات کو استعمال کریں۔
اِس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں پانچ ہزار 536 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ پروجیکٹ شہری ترقی، بنیادی ڈھانچے، آبی وسائل کے بندوبست، حفظانِ صحت اور محصولات خدمات سمیت اہم سیکٹروں پر مشتمل ہیں۔ x