ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 26, 2025 2:44 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے Dahod میں تقریباً 24 ہزار کروڑ روپے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج ملک کے 140 کروڑ شہری متحد ہیں اور ملک کو وِکست بھارت بنانے کے لئے انتھک کام کررہے ہیں۔ گجرات کے Dahod میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے جس کسی بھی چیز کی ضرورت ہے، وہ ملک کے اندر ہی بنائی جانی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ خواہ یہ انگلینڈ ہو، سعودی عرب ہو، فرانس ہو یا کئی دوسرے ممالک ہوں، وہاں چلنے والی  ریل گاڑیوں میں بھارت میں بنائے گئے کَل پرزے لگے ہوئے ہیں۔ میکسیکو، اسپین، جرمنی، اٹلی اور دیگر ملکوں میں بھی بھارت میں تیار کئے گئے ریلوے کے کئی بڑے آلات اور ساز و سامان برآمد کئے جاتے ہیں۔ جناب مودی نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ آج 26 مئی ہے اور 2014 میں انھوں نے آج کے ہی دن پہلی مرتبہ وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ پہلے تو گجرات کے لوگوں کا آشیرواد اُن کے ساتھ رہا اور بعد میں کروڑوں بھارتی عوام نے  انھیں آشیرواد دیا۔ وزیراعظم نے تقریباً 24 ہزار کروڑ روپے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ جناب مودی نے ریل اور دیگر شعبوں سے وابستہ گجرات سرکار کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔ اِن میں Veraval اور احمدآباد کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس، نیز ولساڑ اور Dahod اسٹیشنوں کے درمیان ایکسپریس ٹرین شامل ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم نے وڈودرہ میں ایک روڈ شو کیا۔ جناب مودی کی ایک جھلک پانے کے لئے سڑک کے دونوں طرف بڑی تعداد میں لوگ اکٹھا ہوئے تھے۔ بعد میں وزیراعظم نریندر مودی نے Dahod میں بھارتی ریلویز کے ریل انجن تیار کرنے کے پلانٹ کا افتتاح کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں