وزیراعظم نے مغربی بنگال کے Alipurduar اور کوچ بہار ضلعے میں سِٹی گیس تقسیم کاری پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سکم اور پورا شمال مشرقی خطہ بھارت کی ترقی میں ایک چمکتے ہوئے باب کی حیثیت سے ابھر رہے ہیں۔ آج سکّم ایٹ 50 تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کیا کہ مرکز سکّم کی ترقی میں اُسے پورا تعاون دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکّم جلد ہی سیاحت کا عالمی مقام بننے جارہا ہے۔ سب کی شمولیت والی ترقی کے ایجنڈے پر عزم ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2014 میں ہم نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کا نعرہ دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ وکست بھارت بنانے کیلئے ہر ریاست اور ہر خطے کی متوازن ترقی ہو۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ورچوئل طور پر سکم میں کثیر ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا۔ اِن پروجیکٹوں میں نامچی ضلعے میں 750 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا 500 بستر والا ایک نیا ضلع اسپتال Gyalshing ضلعے میں Sangachoeling Pelling کے مقام پر ایک مسافر رَوپ وے شامل ہے۔ وزیراعظم بہار بھی جائیں گے جہاں وہ شام کو پٹنہ ہوائی اڈّے پر نئے تعمیر کیے گئے مسافر ٹرمنل کا افتتاح کریں گے۔ x