ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 7, 2025 9:43 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبے جن کا کَل افتتاح ہوا، جموں وکشمیر کی ترقی کے سفر میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتے ہیں

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبے جن کا کَل افتتاح ہوا، جموں وکشمیر کی ترقی کے سفر میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 46 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔

ان میں کٹرہ میں چناب پل اور آنجی کھڑ پل۔ ادھم پور- سرینگر – بارہمولہ ریل لائن پروجیکٹ، دو وندے بھارت ٹرینیں اور جموں میں ایک نئے میڈیکل کالج کا   سنگ بنیاد شامل ہے۔

اس بات کو اجاگر کرتے وہئے کہ جدید ترین چناب پل جموں اور سرینگر کے درمیان رابطے کو فروغ دے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اودھم پور- سرینگر بارہمولہ ریل لائن پروجیکٹ ایک نئے ترقی یافتہ جموں وکشمیر کی علامت ہے اور بھارت کے بڑھتے ہوئے استحکام کو اجاگر کرتا ہ۔

جناب مودی نے یہ کہتے ہوئے کہ بھارت دہشت گردی کے سامنے ہرگر نہیں جھکے گا۔ مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا پڑوسی ملک انسانیت مخالف ہے، حتی کہ غریبوں کے ذریعہ معاش کی بھی پراہ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں نے دہشت گردی کا مناسب جواب دینے کا تہہ کرلیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام میں انسانیت اور کشمیریت دونوں پر حملہ کیا اور سیاحت کے شعبے کو نشانہ بنایا جو کئی کشمیری کنبوں کا ذریعہ معاش ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں