وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت کی ناری شکتی، مختلف شعبوں میں مثال قائم کر رہی ہے اور وکست بھارت کے عزم کی تکمیل میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے گزشتہ گیارہ برس کے دوران خواتین کی قیادت والی ترقی پر حکومت کی جانب سے توجہ مرکوز کیے جانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ NDA سرکار نے مختلف اقدامات کے ذریعے خواتین کی قیادت والی ترقی کی نئی تشریح کی ہے۔ اِن میں سووچھ بھارت ابھیان کے ذریعے عزت و وقار کو یقینی بنایا جانا، جَن دھن کھاتوں کے ذریعے مالی شمولیت اور نچلی سطح پر با اختیار بنایا جانا شامل ہیں۔
جناب مودی نے اجولا یوجنا کو ایک سنگ میل قرار دیا، جس کے سبب بہت سے گھروں میں باورچی خانے دھنویں سے پاک ہوگئے ہیں۔
جناب مودی نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ مُدرا قرضوں کی بدولت کس طرح لاکھوں خواتین نے خود کا روزگار شروع کرکے آزادانہ طور پر اپنے خوابوں کو شرمندئہ تعبیر کیا ہے۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت مکانات، خواتین کے نام کرنے کے التزام کے سبب خواتین کے اندر تحفظ اور بااختیار بننے کا احساس پیدا ہوا۔ وزیر اعظم نے ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کا بھی ذکر کیا، جسے انہوں نے لڑکیوں کے تحفظ کیلئے ایک قومی تحریک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور سائنس، تعلیم، کھیل کود، اسٹارٹ اپس اور مسلح افواج سمیت تمام شعبوں میں بہت سے لوگوں کو حوصلہ اور تحریک فراہم کر رہی ہیں۔
تغذیے سے متعلق حکومت کے اہم پروگرام Mission POSHAN 2.0 میں بچوں، کم عمر لڑکیوں اور ماؤوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ دو لاکھ سے زیادہ آنگن واڑی مراکز کو جدید اور بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ نہ صرف بہتر تغذیہ بلکہ کم عمر بچوں کو تعلیم بھی فراہم کرسکیں۔ اِس مربوط نظریے کو ’پوشن بھی پڑھائی بھی‘ جیسے اقدامات سے مدد مل رہی ہے، جس کے تحت آنگن واڑی کارکنوں کو اِس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ اسکول سے پہلے معیاری تربیت فراہم کریں۔
اُدھر Janani Shishu Suraksha Karyakram اور Janani سرُکشا یوجنا سے یہ بات یقینی ہوگی کہ خاص طور سے دیہی اور پسماندہ خطوں میں محفوظ زچگی اور ماؤوں کی دیکھ بھال ہوسکے۔
Site Admin | June 8, 2025 10:01 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے وکست بھارت کے عزم میں بھارت کی ناری شکتی کی سرگرم شراکت کواجاگرکیا ہے
