ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 6, 2025 2:51 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے ممتاز مفکر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو، اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ممتاز مفکر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو، اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی نے ملک کی عزت و وقار اور شان کی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان کردی تھی۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر اور BJP کے قومی صدر جے پی نڈا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ اور دیگر رہنماؤں نے بھی سموِدھان سَدَن کے مرکزی ہال میں بھارتیہ جَن سَنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو اُن کے 125 ویں یومِ پیدائش پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔

ریلوے اور اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو، دلّی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا، ارکانِ پارلیمنٹ منوج تیواری اور بانسری سوراج نے بھی نئی دلّی کے شہیدی پارک میں ڈاکٹر مکھرجی کے مجسمے پر جاکر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب ویشنو نے بھارتی زبانوں کی اہمیت کی وکالت کرنے میں ڈاکٹر مکھرجی کے رول کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی لاکر سرکار نے بھارتی زبانوں کو محفوظ رکھنے، انہیں فروغ دینے اور بڑھاوا دینے کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے نظریے کی تکمیل کی ہے۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی نے، جس جدوجہد کی قیادت کی تھی، وہ 2019 میں اُس وقت پوری ہوئی، جب بھارتی آئین سے دفعہ 370 کو ختم کردیا گیا۔

دلّی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے پارٹی سیاست سے ملک کے بالاتر ہونے کے ڈاکٹر مکھرجی کے پیغام کو یاد کیا۔ کشمیر کے بارے میں اُن کے موقف کا تذکرہ کرتے ہوئے محترمہ ریکھا گپتا نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ نئے چناب برج کی تعمیر ڈاکٹر مکھرجی کے نظریے کو حقیقت کی شکل دینے کی سمت ایک قدم ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں