ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 3, 2025 9:44 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے دنیا کی شہری ہوا بازی کی سرکردہ کمپنیوں کو بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے کیونکہ بھارت گھریلو ہوا بازی کے دنیا کے تیسرے سب سے بڑے بازار کے طور پر ابھرا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی شہری ہوا بازی کی سرکردہ کمپنیوں کو یہ کہتے ہوئے بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے کہ بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی گھریلو شہری ہوا بازی مارکیٹ کے طور پر ابھرا ہے۔    

نئی دلّی میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ بھارت نے دنیا کی شہری ہوا بازی کی سرکردہ کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کیلئے ایک شاندار موقع کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے عالمی معیار کے ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے میں بھارت کی سرمایہ کاری کو اجاگر کیا اور کہاکہ 2014 میں ملک میں 74 فعال ہوائی اڈے تھے جو اب بڑھ کر 162 ہوگئے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہاکہ بھارتی ایئرلائنس نے 2 ہزار سے زیادہ نئے ہوائی جہازوں کا آرڈر دیا ہے، جو اِس شعبے میں تیزی سے ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اڑان اسکیم کی کامیابی پر زور دیا اور اِسے بھارتی ہوا بازی کی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا۔ جناب مودی نے کہاکہ اِس پہل کے تحت 15کروڑ سے زیادہ مسافروں نے سستے ہوائی سفر سے فائدہ اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ہوا بازی کے شعبے میں ترقی نئی پروازوں، نئی علامتوں اور نئے امکانات کا سبب بن رہی ہے۔ جناب مودی نے مرمت، دیکھ بھال اور Overhaul کے شعبے کو ابھرتا ہوا شعبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ہوائی جہازوں کی دیکھ بھال کیلئے عالمی مرکز بننے کی کوشش تیز کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 2014 میں بھارت میں 96 ایم آر او، سہولیات تھیں جو اب بڑھ کر 154 ہوگئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں