ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 10, 2025 2:48 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے دفاعی شعبے میں یکسر تبدیلی کو سراہا ہے، جس میں دفاعی ساز و سامان میں جدید کاری اور خودکفالت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ 11 سال میں بھارت کے دفاعی شعبے میں قابل قدر تبدیلیوں کو اُجاگر کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی سامان کی تیاری  کے شعبے میں جدید طرز پر ڈھالنے اور خود کفالت حاصل کرنے، دونوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ یہ بہت خوش آئند پہلو ہے کہ ملک کے عوام نے کس طرح مل کر ملک کو مضبوط بنانے کی خاطر مشترکہ عزم کا مظاہرہ   کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں، پچھلے 10 سال میں سیوا، Sushasan اور غریب کلیان کے اصولوں کی بدولت نمایاں کایا پلٹ ہوئی ہے۔ آکاشوانی نیوز، مختلف اہم شعبوں میں حکومت کی 11 سال سے جاری کوششوں پر ایک خصوصی فیچر پیش کررہا ہے۔ آج ہم دفاع میں خود کفالت پر توجہ اور بھارت کو ایک عالمی طاقت بنانے کے سفر کی بات کر رہے ہیں۔

بھارت نے پچھلی دہائی میں سکیورٹی سے متعلق اپنے طریقہئ کار میں پوری طرح تبدیلی کرتے ہوئے، اِس میں شفافیت، اعتراف اور اعتماد پیدا کیا ہے۔ 2016 میں سرجیکل اسٹرائیک سے لے کر 2025 میں آپریشن سندور تک یہ پیغام واضح ہے کہ بھارت اپنی قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی طرح کے خطرات کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ آپریشن سندور، دہشت گردی کے تئیں بھارت کے جواب کی، ایک یکسر تبدیلی لانے والی گھڑی تھی۔ نہایت احتیاط کے ساتھ کی گئی یہ کارروائی اور ایک مربوط مشن کے تحت سرحد کے پار دہشت گردوں کے 9 کیمپوں کو تباہ کیا گیا، جو پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ایک تیز اور فیصلہ کن جواب تھا۔

ملک ہی میں تیار کئے گئے ساز و سامان نے، آپریشن سندور کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا، جس سے محض فوجی کارروائی کو قومی سلامتی میں بدلنے کی عکاسی ہوتی ہے۔ بھارت، طیارہ بردار INS وِکرانت سے لے کر اونچی پرواز کرنے والے ہلکے لڑاکا ہیلی کاپٹر، LCH Prachanda تک کو تیار کررہا ہے اور انہیں پورے اعتماد کے ساتھ کام پر لگا رہا ہے۔ دفاعی مہارت کیلئے اختراعات iDEX جیسے اقدامات کرکے ہم اپنی فوجوں کو جدید ترین طریقہئ کار کی فراہمی سے اسٹارٹ اَپس اور MSMEs کو بااختیار بنارہے ہیں۔ مزید یہ کہ دفاعی ساز و سامان کی برآمدات میں 2014 سے اب تک ریکارڈ 23 ہزار 622 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو  34 گنا ہے۔ پانچ ہزار سے زیادہ قسم کا ساز و سامان اب، ملک ہی میں تیار کئے گئے ساز و سامان کی فہرست میں ہے اور دفاعی ساز و سامان حاصل کرنے سے متعلق 75 فیصد بجٹ گھریلو مصنوعات کی تیاری کیلئے مخصوص ہے۔ یہ بجٹ 2025-26 کیلئے ہے۔ سرحدوں سے لے کر کارخانوں تک، میدانِ جنگ سے لے کر بورڈ Rooms تک، بھارت ایک نئے دَور کی تشکیل کررہا ہے، جہاں سلامتی، ہماری طاقت ہے اور خود کفالت ہماری حفاظت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں