ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 7, 2025 11:19 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے ’آپریشن سندور‘ کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے لئے مسلح افواج کی ستائش کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ’آپریشن سندور‘ کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے لئے مسلح افواج کی ستائش کی۔ وہ نئی دلی میں مرکزی کابینہ کو آپریشن کو انجام دینے کی تفصیلات بتا رہے تھے۔ جناب مودی نے رات بھر آپریشن سندور کی مسلسل نگرانی کی۔

 اسی دوران حکومت نے، آپریشن سندور کے تناظر میں کل صبح 11 بجے ایک کُل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ کے دوران مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو حکومت کے ذریعے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

بعد میں دن میں وزیراعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انھیں آپریشن کے بارے میں تفصلیات سے آگاہ کیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں