پچھلے مالی برس کے دوران بھارت کی دوا سازی کی برآمدات 30 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ بدستور ایک اہم بازار رہا، جہاں ملک کی کُل دواسازی برآمدات کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ رہا۔ سرکاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، مالی برس 2024-25 کے دوران دواسازی کی برآمدات 30 بلین ڈالر سے زیادہ رہیں، جبکہ اس سے پہلے 2023-24 کے دوران یہ برآمدات تقریباً 27 اعشاریہ پانچ ارب امریکی ڈالر کے قریب رہا۔ اس طرح 2023-24 کے مقابلے 2024-25 کے دوران اِس میں نو فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 میں دواسازی برآمدات میں سال بہ سال تیس فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ تین ہزار 681 ملین ڈالر کو پہنچ گیا۔
پچھلے مالی برس کے اسی مہینے میں یہ برآمدات 2ہزار 806 ملین ڈالر رہی تھی۔ امریکہ کو ہونے والی برآمدات میں مالی سال 2024-25 کے دوران 14 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا۔ امریکہ کے بعد ملک کی دواسازی برآمدات میں سرفہرست دیگر ممالک برطانیہ، برازیل، فرانس اور جنوبی افریقہ تھے۔x